لاہور: (سٹی نیوز جلالپوربھٹیاں) ماہرین فلکیات نے چند روز قبل شروع ہونے والے سال نو کو کئی حوالوں سے کچھ کیلئے بہترین، کچھ کیلئے بہتر اور کچھ کیلئے عمومی نوعیت کا قرار دیا ہے۔
سٹی نیوز جلالپوربھٹیاں میں چھپنے والی 2021ء کی پیشگوئی کے حوالے سے چھپنے والی تحریر میں کہا گیا ہے کہ میزان ایک واحد سیارہ ہے جس کیلئے سال 2021ء کوئی نئی اور اچھی خبر نہیں لا رہا جبکہ یہ سال سنبلہ افراد کیلئے کسی بھی دوسرے ستارے کے مقابلے میں کہیں زیادہ خوشیاں سموئے ہوئے ہوگا۔
تاہم یہ ماہرین فلکیات کا اندازہ ہے کوئی حقیقت نہیں۔ انہوں نے اپنے تخمینے لگاتے ہوئے برج سنبلہ کو ’’فائیو سٹار ائیر‘‘ قرار دیا ہے۔
اس کے علاوہ برج ثور، برج عقرب، برج حوت، برج اسد ، سرطان اور حمل کیلئے یہ برس ’’فور سٹار‘‘ ہو سکتا ہے۔ برج جوزا، قوس اور دلو کیلئے اسے’’ تھری سٹار ائیر‘‘ قرار دیا گیا ہے۔
0 Comments