Ticker

6/recent/ticker-posts

باپ کی کئی ماہ تک 4 بیٹیوں سے زیادتی، متاثرہ لڑکی کی شکایت پر گرفتار


حیدر آباد کے علاقے حسین آباد میں باپ کی چار بیٹیوں سے مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے، حسنا نامی لڑکی کے والد اسماعیل رند کو مبینہ زیادتی کیس میں حراست میں لے لیا گیا ہے، اسماعیل رند نامی ملزم کو ایک بیٹی کی درخواست پر حراست میں لے لیا گیا۔


حیدرآباد: تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے حسین آباد میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس سے انسانیت بھی شرما گئی ہے، مقامی نمائندے کے مطابق اس علاقے میں حیدرآباد کے نواحی علاقے حسین آباد میں مبینہ طور پر باپ کا اپنی چار بیٹیوں سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

صوبائی وزیر نسواں سیدہ شہلا رضا نے حیدرآباد کی رہائشی چار بہنوں کے مبینہ اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رابطہ کیا، شہلا رضا کی ہدایت پر حیدرآباد پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے حسنا رند سمیت چار بہنیں بازیاب کرا لی ہیں۔

متاثرہ لڑکیوں میں سے ایک نے پولیس کو باپ کے خلاف شکایت درج کروائی، لڑکی کے مطابق باپ بیٹیوں سے جنسی زیادتی کرتا تھا۔

ایس ایس پی عبدالسلام کا کہنا ہے کہ باپ اسماعیل رند کو حراست میں لے کر میڈیکل کرا لیا گیا ہے، یہ کارروائی حسنا رند کی تحریری درخواست موصول ہونے پر عمل میں لائی گئی۔

پولیس کا اس بارے مزید کہنا تھا کہ اس کیس میں مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، تمام پہلوؤں کا قانونی طریقے سے جائزہ لیا جائے گا، ملزم کو جرم ثابت ہونے پر قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments