*حافظ آباد میں سوئی گیس میں بے ضابطگیوں کا انکشاف کروڑوں روپے کے گھپلے این او سی کے بغیر گاؤں اور ٹاؤن میں سوئی گیس لگائی گئی جس سے مبینہ طور پر بھاری مال کمایا گیا*
حافظ آباد(آئی این این اے/شوکت علی وٹو)حافظ آباد محکمہ سوئی گیس کے انچارج نے پائپ لائن بچھانے والے ٹھیکیداروں سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے رشوت لینے لگے
تفصیلات کے مطابق اوگرا قانون کے تحت پائپ لائن کے لئے کھدائی ساڑھے تین فٹ اور پائپ اول اینٹ سے ڈھانپنا ضروری ہوتا ہے مگر حافظ آباد کے تقریباً 50 دیہاتوں میں کھدائی ایک فٹ کی گئی اور پائپ کو اینٹ سے ڈھانپا بھی نہیں گیا اور کئی جگہوں پر پائپ زمین سے باہر نظر آرہا ہے جو کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتا ہے ٹھیکیداروں اور محکمہ کے افسروں نے قانون کے مطابق کام نہ کر کے محکمے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ کرپشن کا بادشاہ حافظ آباد انچارج سوئی گیس نے ایک اور کارنامہ کر دکھایا صرف لاکھوں روپے کرپشن کرکے یہاں حافظ آباد کا ایک نواحی گاؤں جوڑیاں والا کی پرانی درخواستوں پر ڈیمانڈ نوٹس جاری کر کے دوسرے گاؤں چوڑ چک پائپ لائن اور میٹر لگا دیے جو سوئی گیس محکمے کے پروگرام میں ہے ہی نہیں چوڑ چک میں سوئی گیس منظور ہوا ہی نہیں اس کے علاوہ مبینہ طور پر این او سی کے بغیر اعظم گارڈن میں رشوت لے کر کنکشن لگا دیے گئے اوگرا اسلام آباد ایم ڈی سوئی گیس لاہور جی ایم گوجرانوالہ سے مطالبہ کرتے ہیں اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے
0 Comments