ریاض) سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز آل شیخ نےکرونا ویکسین لگوالی، شیخ عبدالعزیز کو امریکی کمپنی فائزر کی تیار کردہ ویکسین لگائی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز کو دارالحکومت ریاض کے کرونا ویکسی نیشن سینٹر میں فائزر بائیوٹک ویکسین لگائی گئی۔ویکسینیشن کے بعد مفتی اعظم نے تمام شہریوں و غیرملکیوں کو ویکسین لگوانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اس سہولت سے ریاست میں مقیم تمام ملکی و غیرملکیوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔
خیال رہے کہ خلیجی ریاست سعودی عرب میں کرونا ویکسینیشن کا پہلا مرحلہ شروع ہوچکا ہے جس میں بیمار اور معمر افراد کی ویکسینیشن کی جاری ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں 50 برس کی عمر کے افراد کو کرونا ویکسین لگائی جائے گی۔ویکسین لگوانے کے لیے وزارت صحت کی ایپ صحتی پر خود کورجسٹر کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے
0 Comments