پٹنہ(بھارتی ریاست بہار میں بیوی کے تشدد اور گالیوں سے پریشان ہوکر اپنی موت کا ڈرامہ کا رچانے والے شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا، سال نو کے موقع پر 37 سالہ پردیب کمار لاپتہ ہوگیا تھا جب کہ اس کے بستر اور کمرے کے فرش پر خون کے دھبے کے نشانات تھے جس پر اہلیہ 33 سالہ کماری پرتیبہ نے پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو تحقیقات کے دوران گھر سے آدھا کلومیٹر کے فاصلے پر خون کے داغوں والی خالی بوتل ملی جو کہ پردیب کے بستر پر لگے خون کے دھبوں جیسی ہی تھے اس بوتل کی مدد سے پولیس نے پڑوسی ضلع غازی پور سے پردیب کو بازیاب کرلیا۔پردیب کمار نے پولیس کو بتایا کہ یہ سارا ڈرامہ اپنی بیوی سے نجات حاصل کرنے کے لیے رچایا کیوں کہ وہ مجھے نہ صرف مارتی تھی بلکہ بات بے بات گالیاں دیتی اور برا بھلا کہتی تھی۔ی
پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ پردیب کمار پر موت کی جعلی منصوبہ بندی پر مقدمہ بنایا گیا تھا تاہم راضی نامے کے بعد انتباہ دیکر گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ہے جب کہ ان کی اہلیہ کو بھی سمجھایا ہے کہ مارپیٹ سے گریز کریں۔
0 Comments