حافظ آباد (سٹی ون نیوز جلالپور بھٹیاں)ایک طرف کورونا واٸرس کی دوسری لہر کے وار جاری دوسری جانب نادرا دفتر حافظ آباد میں عوام کا رش ایس او پیز کی خلاف ورزی خطرے سے کم نہ ہے نہ ہی ماسک نہ سماجی فاصلہ لمبی لمبی قطاروں میں بغیر ماسک کے کھڑے شہری شناختی کارڈ کے حصول کیلیے خوار ہونے لگے۔عملہ ڈیوٹی سے غاٸب۔موجود عملہ بغیر ماسک کے کام کرنے لگا۔نادرا ملازمین نے دفتر سے باہر پبلک ڈیلنگ پواٸنٹس کھول رکھے ہیں جہاں مک مکا کرکے جاٸز و ناجائز کاموں کی حامیاں بھری جاتی ہیں۔دس ہزار سے ڈیلنگ شروع ہوتی اور اپنے مقام تک پہنچتی ہے۔پیسوں کے بغیر اگر کام کروانا ہے تو تھوڑا زلیل ہونا پڑے گا۔شہریوں کی سہولت کیلیے جو ڈبل شفٹ بناٸی گٸی ہے اسکا شہریوں کو تو فاٸدہ ہوناسکا مگر نادرا ملازمین خوب انجواۓ کررہے ہیں۔پہلے سنگل شفٹ تھی تو سنگل مزے تھے اب ڈبل شفٹ میں دوہرے مزے لوٹ مار جاری ہے۔شہریوں نے ہمیشہ کیطرح اس بار بھی مطالبہ کیا ہے نادرا میں موجود نااہل۔کرپٹ۔عیاش عملہ کی جگہ ورکرز کو تعینات کیا جاۓ تاکہ شہریوں کو شناختی کارڈ کے حصول میں آسانی ہو۔
0 Comments