حافظ آباد() حافظ اباد کرپشن کنگ معمولی سیٹ پر عرصہ دراز سے برجمان ملک اسرار احمد انکروچمنٹ انسپیکٹر ضلع انتظامیہ پر بھاری ہوگیا کرپشن کی ریکارڈ داستانیں رقم کرنے لگا شہر بھر سے ریڑھی بان دہائی دیتے راہ گئے ماہانہ لاکھوں بٹورنے لگا کرپشن کنگ ملک اسرار کا کہنا ہے کہ میں اوپر تک حصہ پہنچاتا ہو میرا کوئی کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن میں معمولی سیٹ پر برجمان رہنے والا ملک اسرار احمد شہر بھر سے مزدور افراد کے لیے درد سر بن گیا ریڑھی بانوں سے فروٹ اور بھتہ لینا مامول بن گیا شہر بھر سے ماہانہ لاکھوں روپے وصول کرنے لگا شہر بھر میں اسرار انسپیکٹر کی ملی بھگت سے ناجائز تجاوزات کا سلسلہ بھی عروج پر ہے جبکہ شہر بھر میں 30 سے زائد پھٹے لگانے کے عوض یومیہ بھتہ وصول کیا جارہا ہے دوسری جانب ریڑھی مالکان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فروٹ،سبزی اور مختلف اشیاء ملک اسرار مال غنیمت سمجھ کر اپنے گھر لے جاتا ہے جبکہ ریڑھی بانوں نے تنگ آکر ماہانہ رقم وصول کروانے پر اتفاق بھی کیا ہے شہر بھر سے سول سوسائٹی ارکان سمیت مزدور طبقہ افراد نے حکام بالا کی خاموشی پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے کہا کہ کرپشن کنگ ملک اسرار معمولی انسپیکٹر آخر کس کی ایماء پر کرپشن بھتہ خوری کی تاریخ رقم کررہا ہے اور اس پر قابو کب اور کیسے پایا جائے گا یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ ملک اسرار کو بدعنوانیوں کے باعث کچھ عرصہ اس سیٹ سے ہٹا دیا گیا تھا تاہم ملی بھگت کرکے اپنی سیٹ پر دوبارہبقابض ہوگیا ہے شہر بھر سے مختلف افراد نے ڈی سی حافظ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک اسرار کی فیالفور انکوائری کروائی جائے اور قانونی کاروائی عمل میں لا کر ریڑھی بانوں ،مزدورں کی داد رسی کی جائے
0 Comments