Ticker

6/recent/ticker-posts

جلال پور بھٹیاں قرآن پاک حفظ کرنے والا طالب علم آنکھوں کی پرسرار بیماری میں مبتلا مزید تفصیلات جانئے۔۔۔۔۔۔۔



 

جلال پوربھٹیاں کے علاقے مگھوکی کا  قرآن پاک حفظ کرنے والا طالب علم  آنکھوں کی پرسرار بیماری میں مبتلا ہے ،عاصم رفیق کی آنکھیں  کچھ عرصہ خراب ہونے لگیں، جو اب  مکمل طور بند ہوچکی ہیں ، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آنکھوں کا علاج ممکن ہے لیکن اس کے لیے کثیر رقم درکار ہے،حافظ قرآن طالب علم کے والدین کسی  مسیحا کے منتظر،،، 
جلال پوربھٹیاں سے چوھدری باور شیر کانجو کی یہ رپورٹ،،،

تفصیلات کے مطابق جلال پوربھٹیاں کے نواحی علاقے مگھوکی کا  قرآن پاک حفظ کرنے والا طالب علم عاصم رفیق آنکھوں کے پراسرارمرض میں مبتلا، غریب طالب علم کے والدین نے مختلف اسپتالوں سے علاج تو بہت کرایا مگر فاقہ نہ ہو سکا،غریب والدین نے اپنی جمع پونجی بچے کے علاج پر لگا دی،والدین اپنے بیٹے کے علاج کے لیئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں،والدین نے وزیر اعلی پنجاب سے اپنے بچے کے علاج کرانے کی اپیل کی ہے متاثرہ طالب علم کی والدہ کا کہنا ہے  میرا بیٹا آنکھوں کی پرسرار بیماری میں مبتلا ہے،مختلف اسپتالوں سے بہت علاج کروایا مگر بچے کی حالت بہتر نہ ہو سکی اپنی جمع پونجی بھی بچے کے علاج پر لگا دی ہے،میں اپنے بچے کے علاج کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتی ہوں ہم نے مختلف ڈاکٹرزسے  طالب علم کا چیک اپ کروایا ہے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اس کا علاج ممکن ہے لیکن اس کے تقریبا15لاکھ کی رقم درکار ہے ہم مخیر حضرات ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان سے دردمندانہ اپیل کرتے کہ متاثرہ بچے کا  علاج سرکاری سطح پر کروایا  جائےتاکہ طالب علم کی بینائی لوٹ سکے





Post a Comment

0 Comments