پاکستان بار کونسل کے آج ہونیوالے الیکشن میں 3فرزند ممبرمنتخب،چوہدری محمداحسن بھون ایڈووکیٹ اور چودھری اعظم نذیر تارڑایڈووکیٹ تیسری بار جبکہ عابدساقی ایڈووکیٹ دوسری بار پاکستان بار کونسل کے ممبر منتخب ہوگئے،ضلع بھر میں اس خبرپرخوشی کی لہردوڑادی گئی۔یہاں پر یہ امر قابل ذکر ہے کہ متذکرہ بالا فرزندان حافظ آباد قبل ازیں پاکستان بار کونسل کے مختلف عہدوں پر متمکن رہے ہیں۔ضلع بھر کے عوامی، سیاسی، قانونی، صحافتی،سماجی حلقوں کی طرف سے اس اعزاز پر بھرپور مبارکباد۔
0 Comments