Ticker

6/recent/ticker-posts

رسول پور تارڑ دن دیہاڑے متیکی روڈ نزد موت تارڑ رسول پور تارڑ کے قریب ڈکیتی



 رسول پور تارڑ (چوھدری باور شیر کانجو ) دن دیہاڑے متیکی روڈ نزد موت تارڑ رسول پور تارڑ کے قریب ڈکیتی کی بڑی واردات 

آج صبح 9.15دن موضع بھلیر چک نمبر 119 تحصیل سانگلہ ہل کے رہائشی مال مویشی کے بیوپاری شوکت علی عبدالشکور اور عدنان علی جو کہ مال منڈی مویشیاں ٹھٹہ گاہرا آ رہے تھے موٹر سائیکل پر جب متیکی روڈ پر موت تارڑ کے قریب پہنچے تو پیچھے سے آنے والی موٹر کار لاہور نمبری 9559 رنگ گہرا سلیٹی جس میں چار افراد مسلح پسٹل تھے بیوپاریوں کے موٹرسائیکل کو زبردستی روکا اور گن پوائنٹ پر شوکت علی سے ایک لاکھ 25 ہزار روپے اور عدنان علی سے دو لاکھ پچاس ہزار روپے زبردستی چھین لیے ملزمان نے بیو پاری شوکت علی کے ہاتھ پر پسٹل کی ہتھی مار کر زخمی بھی کر دیا اور دہشت پھیلانے کے لیے تین ہوائی فائر بھی کئے ملزمان نے آج صبح تقریبا سوا نو بجے دن خاتون سمیت آنے جانے والے تین راہ گیروں کو بھی لوٹا بیوپاری عدنان علی نے تھانہ جلال پور پولیس کو قانونی کارروائی کے لئے درخواست دےدی دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات نے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا دیا


Post a Comment

0 Comments