موٹروے زیادتی کیس، چالان مکمل نہ ہوسکا، ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 جنوری تک توسیع
موٹروے زیادتی کیس، چالان مکمل نہ ہوسکا، ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 جنوری تک توسیع
لاہور(سٹی نیوز جلالپوربھٹیاں)انسداد دہشتگردی عدالت نے موٹروے گینگ ریپ کیس میں گرفتار ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 جنوری تک توسیع کردی ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق موٹروے زیادتی کیس میں ملزم عابدملہی اور شفقت علی کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیاگیا، دوران سماعت سرکاری وکیل نے کہاکہ مقدمہ کا چالان مکمل نہیں ہوسکا،ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی جائے ،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔
0 Comments