حافظ آبادپولیس خدمت مراکز،پکار 15 ، کال سنٹر1058 اور کمپلینٹ سیل کی سال2020 ءکی کارکردگی رپور ٹ جاری ، پولیس خدمت مراکز کے ذریعے مجموعی طور پر27 ہزار 852 شہریوں کو پولیس خدمات فراہم کی گئیں،جرائم کی بیخ کنی اورمجرموں کی سرکوبی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے لئے پولیس سے متعلقہ آن لائن خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ڈی پی او سید حسنین حیدر
تفصیلات کے مطابق سال 2020 کے دوران حافظ آباد پولیس کی جانب سے پولیس خدمت مراکزاور پولیس موبائل خدمت مرکز کے ذریعے مجموعی طور پر 27 ہزار852 شہریوںکو 14 مختلف خدمات فراہم کی گئیں۔گذشتہ سال میں14 ہزار 400 شہریوں نے ڈرائیونگ لرنر کے حصول ، 3600 شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس تجدید،1200 شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس توثیق اور890 شہریوں نے جنرل ویریفکیشن کے لئے مختلف پولیس خدمت مراکزسے رجوع کیا۔1023کرایہ داران کا اندراج کیا گیاجبکہ 808 شہریوں کو گمشدگی رپورٹ،1091شہریوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ،4063 شہریوں کو میڈیکل ڈاکٹ اور651شہریو ں کوایف آئی آرز کی نقول فراہم کی گئیں۔اس کے علاوہ بین الضلاعی90 شہریوں کے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کی گئیں جبکہ 36 گاڑیوں کے ویری فیکیشن سرٹیفکیٹ فراہم کئے گئے۔دوسری جانب حافظ آباد پولیس کو گذشہ سال کے دوران اعدادوشمار کے مطابق پکار15 سنٹر لائیزڈ نظام کے ذریعے 216676 کالز موصول ہوئیں، جن میں سے 127459 کالز جھوٹی نکلیں اس کے علاوہ17331 کالز پر کیسز درج کئے گئے جبکہ معلومات کے حصول کےلئے7506 کالز پر شہریوں کی رہنمائی کی گئی۔تاہم حافظ آباد پولیس پکار 15 کے ذریعے 59 فیصدجھوٹی کالز موصول ہونے کے باوجود شہریوں کی مدد کےلئے اوسطاً صرف7منٹ50 سیکنڈ کے اوریج رسپانس ٹائم کے ساتھ موقع پرپہنچتی رہی ۔اس کے علاوہ حافظ آباد پولیس کی جانب سے کال سنٹر فار فسیلیٹیشن سنٹر 1058 کے ذریعے 20 ہزار سے زائد شہریوںپولیس کاروائی سے متعلق فیڈ بیک لیا گیا74 فیصدسائلین کا کہناتھا کہ وہ پولیس کاروائی سے مطمئن ہیں۔پولیس کمپلینٹ سنٹر پر مختلف فورم سے موصول ہونے والی 6 ہزار سے زائد کمپلینٹس پر بروقت کاروائی کی گئی اور 98 فیصد درخواستوں کو میرٹ کی بنیاد پر یکسو کیا گیا۔ڈی پی او حافظ آباد سید حسنین حیدر کا کہنا تھاکہ اس وقت شہر بھر میں پولیس موبائل خدمت مرکز اور03 پولیس خدمت مراکز شہریوں کو خدمات فراہم کر رہے ہیںجہاں شہریوں کو ایک چھت تلے ویری فکیشن سرٹیفکیٹس، گمشدگی رپورٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس سمیت 14اقسام کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔موبائل پولیس خدمت مرکز بھی روزانہ باقاعدگی سے ضلع بھر میں مختلف مقامات پر شہریوں کو سہولیات فراہم کر رہا ہے۔جرائم کی بیخ کنی اورمجرموں کی سرکوبی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے لئے پولیس سے متعلقہ آن لائن خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔شہریوں کو پولیس سے متعلقہ سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔شہری اپنے علاقہ کے قریب ترین سینٹرز میں جا کر کریکٹر سرٹیفکیٹ و دیگر سہولیات سے استفادہ کررہے ہیں۔
0 Comments