جلالپوربھٹیاں(سٹی نیوز جلالپور بھٹیاں) میں سرشام گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات شہر اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں سے شہری خوف و ہراس کا شکار تفصیلات کےمطابق محلہ غوثیہ کے رہائشی مدثر اقبال نے اپنے گھر کے ساتھ جنرل سٹور بنا رکھا تھا کہ اچانک رات تقریباً ساڑھے سات بجے 4کس نامعلوم افراد جن میں سے دو اشخاص مسلح پسٹل دوکان کے اندر داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر مدثر اقبال کو کہا جو کچھ ہے ہمارے حوالے کر دو انکار پر مدثر اقبال پر تشدد کیا اور کاؤنٹر میں موجود رقم 31000 ہزار روپے نکال لیے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے اپلائیڈ فار 125 موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگئے پولیس کو اطلاع کرنے پر ایس ایچ او تھانہ محمد سلیم پولیس نفری کے ساتھ فوری موقع پر پہنچے اور ملزمان کی تلاش شروع کی عوامی سماجی حلقوں نے شہر اور گردونواح میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر ڈی پی او حافظ آباد سید حسنین حیدر سے نوٹس لے کر تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے
0 Comments