Ticker

6/recent/ticker-posts

حافظ آباد پولیس نے پکار 15 کی ماہ دسمبرکی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی




حافظ آباد(سٹی نیوز جلالپور بھٹیاں) پولیس نے پکار 15 کی ماہ دسمبرکی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی،ماہ دسمبر میں پکار15 سنٹر لائیزڈ نظام کے ذریعے15794 کالز موصول ہوئیں،8795 جھوٹی کالز کے باوجودپولیس اسٹیشن اوریج ریسپانس ٹائم 7 منٹ40سیکنڈ رہا، کالرز کو چاہیے کہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے جھوٹی کالز کے ذریعے پولیس کے وقت اور وسائل کا ضیاع نہ کریں،ڈی پی او حافظ آبادسید حسنین حیدر۔

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد پولیس نے ایمر جنسی ہیلپ لائن پکار 15 کی ماہ دسمبرکی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے ا عدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران پکار 15 سنٹر لائیزڈ نظام کے ذریعے 15794کالز موصول ہوئیں جن میں سے 8795 کالز جھوٹی نکلیں اس کے علاوہ1335 کالز پر کیسز درج کئے گئے جبکہ معلومات کے حصول کےلئے 453 کالز پر شہریوں کی رہنمائی کی گئی۔تاہم حافظ آباد پولیس پکار 15 کے ذریعے ہزاروںجھوٹی کالز موصول ہونے کے باوجود شہریوں کی مدد کےلئے اوسطاً صرف7منٹ40 سیکنڈ میں موقع پرپہنچتی رہی ۔ڈی پی او حافظ آبادسید حسنین حیدر کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر تمام 15 کالز کے رسپانس ٹائم کا خود کار نظام کے ذریعے جائزہ لیا جاتا ہے،دیر سے موقع پر پہنچنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائی جاتی ہے۔ڈی پی او حافظ آ باد سیدحسنین حیدرکا کہنا تھا پکار 15 ایک ایمرجنسی ہیلپ لائن ہے جس کا مثبت طریقہ سے ہی استعمال کیا جانا چاہیے۔جھوٹی کالز سے حقیقی ایمرجنسی والے شہریوں تک پولیس بروقت نہیں پہنچ پاتی لہذا شہری صرف سچ اور حقیقت پر مبنی اور ایمر جنسی صورت حال کے پیش نظر پکار 15 پر کال کریں تاکہ عوام الناس کو پولیس کی بروقت اورفوری امداد میسر ہوسکے اور قومی وسائل کا ضیاع ہونے سے بچایا جا سکے۔

 

Post a Comment

0 Comments