*حافظ آباد کے ٹوٹے روڈوں کی وجہ شہری سفری سہولیات سے محروم ضلع میں آر ٹی سیکرٹری عملہ کی غفلت سے اربوں روپے سے تیار کیے گے روڈ ڈمپروں نے تباہ کر دیئے*
حافظ آباد(آئی این این اے/شوکت علی وٹو)حافظ آباد کے ٹوٹے روڈوں کی وجہ شہری سفری سہولیات سے محروم ضلع کے مین روڈ جن میں سرگودھا گوجرانوالہ روڈ پر جگہ جگہ گڑھے پڑ چکے ہیں آر ٹی سیکرٹری اور ان عملہ بھی مختلف طریقوں سے مال بٹورنے میں مصروف عمل ہے
سرگودھا روڈ پر بے تہاشا لوڈ والے ڈمپر جو موت کا سبب بن رہے ہیں ڈمپروں کے ڈرائیور نشہ ڈرائیونگ کرتے ہیں جبکہ ڈمپروں کے ڈرائیوروں کے پاس کاغذات بھی مکمل نہیں ہوتے یہ ڈمپر نہ تو ٹریفک پولیس کو اور آرٹی سیکرٹری عملہ وغیرہ کو بھی نظر نہیں آتے چند ایک کے خلاف کاروائی کر کے باقیوں کو روڈ تباہ کرنے کے ساتھ لوگوں کی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی کھلی چھٹی دے دی جاتی ہے ضلع میں کھٹارہ ٹرانسپورٹ آرٹی سیکرٹری ،آفیسر فٹنس ٹیسٹ کی کارکردگی بتاتی ہے
تمام روٹس پر انتہائی کھٹارہ ٹرانسپورٹ ان کی کارکردگی کا پول کھول رہی ہے آرٹی سیکرٹری و دیگر عملہ تگڑی دیہاڑیاں لگانے میں مصروف عمل ہیں ٹھٹھ گاہرہ منڈی مویشیاں بدھ کے روز بیوپاریوں کےٹرکوں سے تگڑی دیہاڑی لگائی جاتی ہے شہریوں نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
0 Comments