پی ایچ پی ٹھڈا بھٹیاں سے محمد ثقلین اے ایس آئی کی دبنگ کاروائی ڈھپر ملاح ، طالب والا اور ارد گرد کے علاقوں سے دن دیہاڑے بکریاں اٹھانے والا گینگ گرفتار، کار ٹیوٹا کرولا برنگ سیاہ کی ڈگی میں رکھی دو بکریاں اور دو پٹھورے بھی برآمد
تفصیل کے مطابق ایس ایس پی پیٹرولنگ پولیس گوجرانولہ ریجن شجاعت علی رانا صاحب کے احکامات کی روشنی میں اور ڈی ایس پی پیٹرولنگ حافظ آباد اعجاز حسین گوندل کے زیر کمانڈ پیٹرولنگ پوسٹ ٹھڈا بھٹیاں سے محمد ثقلین اے ایس آئی، آصف جاوید بھٹی ، سیف اللہ گرواہ اور شاہد عمران جونیر پیٹرولنگ افسران نے بمقام ظفر موڑ ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ ایک کار ٹیوٹا کرولا نمبری NC/364 برنگ سیاہ سرگودھا کی طرف آئی جسے مشکوک جان کر روکا گیا تلاشی لینے پر کار کی ڈگی میں سے 2 بکریاں 2 پٹھورے برآمد ہوئے ڈرائیور صدام حسین ساکن خوشاب اور رضوان فاروق ساکن چکوال سے جب بکریوں کے بارے میں دریافت کیا گیا تو مزکوران کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے چونکہ علاقہ ڈھپر ملاح، بہار والا اور طالب والا سے قبل ازیں عرصہ 6 ماہ سے سیاہ کار میں موجود دو لوگ کافی بار بکریاں اٹھانے کی وارداتیں کر چکے تھے اور بکریاں اٹھانے کے بعد گاڑی میں ڈالتے اور رفو چکر ہو جاتے تھے حال ہی میں 31 دسمبر کو ڈھپر ملاح سے ایسی ہی واردات کی اطلاع 15 پولیس ہیلپ لائن پر بھی کی گئی تھی جس کے بعد پیٹرولنگ پولیس ٹھڈا بھٹیاں black کار کو تلاش کرنے کے لیے کافی چوکس رہتے لہذا مشکوک جانتے ہوئے گرفتاری کے بعد مزید انویسٹیگیشن کے لیے ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں کے حوالے کر دیا جنہوں نے کافی چھان بین کے بعد مزکوران کے خلاف زیر دفعہ 379 ت پ ایف آئی آر درج رجسٹر کی اس بکری چور گینگ کی گرفتاری پر جہاں اہل علاقہ نے سکھ کا سانس لیا وہاں افسران بالا کی طرف سے پیٹرولنگ ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقد انعامات کا اعلان بھی کیا گیا
0 Comments