لاہور (سٹی نیوز جلالپوربھٹیاں) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن کیویز کی منتظر ہے جو اسے پاکستان کیخلاف کرائسٹ چرچ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں فتح کیساتھ ہی مل جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز 0-2 سے جیتنے کی صورت میں کیویز118 پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا سے (116)ٹاپ پوزیشن چھین لیں گے جس کے 116 پوائنٹس ہیں جبکہ بھارت اس وقت 114 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے،کرائسٹ چرچ ٹیسٹ ڈرا ہونے پر بھی نیوزی لینڈ117 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہو جائے گا۔بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز بھی جاری ہونے کے سبب کیویزکی حکمرانی کا دورانیہ مختصر ہوسکتا ہے جبکہ پاکستان کے ہاتھوں ہارنے کی صورت میں 113پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن برقرار رہے گی، پہلے ٹیسٹ میں ناکامی سے پاکستان نے پانچویں پوزیشن پر آنے کا موقع بھی گنوا دیا تھا۔ سیریز میں کسی بھی مارجن سے جیت اس مقصد کیلئے کافی ہوتی، اب اگر دوسرے میچ میں فتح سے سیریز برابر بھی ہوگئی تو پاکستان کی 89پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن برقرار رہے گی،کلین سوئپ پر پوائنٹس 84 مگر رینکنگ میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔دوسری جانب رواں سال لارڈز میں شیڈول آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ فائنل کیلئے ٹیموں میں دوڑ جاری ہے،کورونا وائرس کی وجہ سے اوسط کی بنیاد پر تشکیل پانے والے پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے، فائنل تک رسائی کی امیدیں زندہ رکھنے کیلئے کیویز کا پاکستان ٹیم کو کلین سوئپ کرنا ضروری ہے۔30دسمبر کو مرتب کردہ فہرست کے مطابق پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا (0.766) پہلے، بھارت(0.722) دوسرے نمبر پر ہے، نیوزی لینڈ نے ماﺅنٹ منگنوئی ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف فتح سے اپنے پوائنٹس 0.625 سے بڑھا کر0.667 کر لئے ہیں، انگلینڈ (0.608) چوتھے،تنزلی کے بعد پاکستان (0.346)پانچویں نمبر پر ہے۔ کیویز اگر گرین کیپس کو کلین سوئپ کرنے میں کامیاب ہوجائیں تو 0.700پوائنٹس کے ساتھ فائنل کھیلنے کی امیدیں روشن رہیں گی، البتہ دیگر ٹیموں کی باہمی سیریز کے نتائج بھی دیکھنا ہوں گے۔
0 Comments