تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور عابد علی نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن اوپننگ پر آئے شان مسعود ہمیشہ کی طرح کوئی سکور بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور 4 رنز کے مجموعے پر صفر پر ہی پولین لوٹ گئے ۔کرائسٹ چرچ(ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 297 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ہے ۔نیوزی لینڈ کے باولر ” کیل جیمیسن “ پاکستانی بلے بازوں پر قہر بن کر نازل ہوئے اور انہوں نے پانچ کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا جبکہ ان کے علاوہ ٹرینٹ بولٹ اور ٹم سوتھی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔ میٹ ہنری بھی ایک کھلاڑی کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے ۔ان کے ساتھ آنے والے عابد علی نے بھی صرف 25 رنز ہی بنا سکے اور اظہر کا بھر پور ساتھ نہ دے پائے ۔ اظہر علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 93 رنز کی اننگ کھی لی لیکن وہ سینچری نہ بنا پائے ۔ان کے علاوہ کپتان محمد رضوان نے 61 رنز بنائے اور ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی ۔فہیم اشرف 48 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ظفر گوہر 34 ، حارث سہیل ایک ، فواد عالم دو، شاہین شاہ آفریدی چار ، نسیم شاہ نے 12 رنز بنائے ۔
0 Comments