Ticker

6/recent/ticker-posts

بلدیاتی انتخابات پنجاب الیکشن کمیشن آف پاکستان کااہم اجلاس

 



بلدیاتی انتخابات پنجاب

الیکشن کمیشن آف پاکستان کااہم اجلاس


سیکرٹری الیکشن کمیشن نےبریف کیا کہ

لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور ویلج و پنچائیت ایکٹ، 4 مئی 2019ء کو نافذ العمل ہوگیا تھا ۔


صوبائی گورنمنٹ قانون کے مطابق 21 مہینوں کے اندر صوبہ میں لوکل گورنمنٹ کے ادارے قائم کرنے کی پابند ہے

اور الیکشن کا انعقادقانون کے مطابق 3 فروری 2021ءسے پہلے ہونا ضروری ہے۔

الیکشن کمیشن کے استفسار پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب الیکشن کے انعقاد کی تاریخوں اور ویلج پنچائیت  کے ناموں کے حوالے سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔جس پر الیکشن کمیشن نے برہمی کا اظہار کیا

الیکشن کمیشن نے حکومت پنجاب کو ہدایت کی کہ ویلج اور پنچائیت کونسلوں کے ناموں کی منظوری 10 جنوری 2021ء تک کروائے بصورت دیگر الیکشن کمیشن ویلج اور پنچائیت کونسلوں کی پرانے ناموں پر حلقہ بندیوں کی اشاعت کردے گا۔

الیکشن کی تاریخوں کے حوالے سے مشاورتی اجلاس 6 جنوری 2021ء کو الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں طلب کرلیاگیا ۔جس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تاریخوں کے اعلان کے سلسلے میں قانونی مشاورت کے لئے حکومت پنجاب سے نمائندہ بھیجنے کے احکامات جاری کئےگئے ۔

الیکشن کمیشن نے دفتر کو بھی ہدایت کی الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند الیکٹورل گروپس کی رجسٹریشن کافوری آغاز کیا جائے تاکہ جلدازجلد الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔

Post a Comment

0 Comments