جلالپوربھٹیاں سانحہ کوئٹہ مچھ کے ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے جلالپور بھٹیاں پریس کلب کا تعزیتی اجلاس زیر قیادت سرپرست اعلیٰ میاں قادربخش بھٹی منعقد ہوا مزید تفصیلات جانئے۔۔۔۔
سانحہ کوئٹہ مچھ کے ہزارہ برادری سے اظہار یک جہتی کے لیے جلالپور بھٹیاں پریس کلب رجسڑڈ کا تعزیتی اجلاس زیر قیادت سرپرست اعلیٰ میاں قادربخش بھٹی منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم عمران خان کے ہزارہ برادری کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے فوری کوئٹہ پہنچنے اور سانحہِ کے ذمہ داروں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا
سانحہِ کوئٹہ مچھ ہزارہ برادری کے بہمانہ قتل کے خلاف جلالپوربھٹیاں پریس کلب رجسٹرڈ کا اجلاس سرپرست اعلیٰ میاں قادر بخش بھٹی نے اس واقعہ پر آرمی چیف وزیر اعظم عمران خان سے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ سرپرست اعلیٰ میاں قادربخش بھٹی صاحب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ برادری کا بلوچستان میں بہمانہ قتل عام معمول بن چکا ہے۔ ۔ ہزارہ برادری کی نسل کشی روکنے کے لیے بلوچستان اور وفاقی حکومت سخت اقدامات نہیں کر رہی ہے۔ ہزارہ برادری کو تحفظ کون فراہم کرے گا۔ وزیر اعظم عمران خان آرمی چیف فوری طور وہاں کوئٹہ ہزارہ برادری کے پاس پہنچیں۔ ہزارہ برادری کے وزیر اعظم عمران خان مطالبات پورے کریں۔ ہزارہ برادری کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے.
0 Comments