حافظ آبادقیام پاکستان کے بعد پاکستان میں رہ جانے والی ہندو فیملی جو مسلمان ہوگی اپنا حق لینے سے محروم کیوں
تیسری نسل اپنی جائیداد لینے کے لیے دربدر ہوگی 70 سالوں سے اپنا حق لینے کی آس لیے دو نسلیں دنیا چھوڑ گی تیسری نسل کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور
حافظ آباد(منوروٹو) پاکستان کی محبت میں اپنا مذہب تک تبدیل کرنے والے محب وطن یادعلی پرانا نام (پورن ناتھ) ولد چنچل ناتھ جس نے وطن سے محبت کی خاطر مذہب تک تبدیل کرتے ہوئے اسلام قبول کیا جس کی زرعی زمین کو محکمہ مال نے انہیں تارک وطن لکھ دیا جس پر محکمہ مال اور قبضہ مافیاء سے ملی بھگت کر کے محکمہ اوقات محکمہ اویکیو ٹرسٹ پراپرٹی کے سپرد کردیا یادعلی پوری زندگی کاغذات کی درستگی کرواتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہو گیا جس کے بعد اس کی اکلوتی وارث بیٹی عذرا بی بی نے زندگی بھر کوشش کی اپنا حق حاصل کرنے میں وہ بھی 50 سال تک لڑتی رہی اس کے بعد اس کے ایک بیٹا اور دو بیٹوں نے کوشش کی جو تاحال جاری ہے اب جبکہ تمام ریکارڈ درست ہوگیا ہے اور اب فائل اے ڈی سی آر حافظ آباد عدنان ارشاد چیمہ کے پاس پچھلے10 ماہ سے ٹیبل پر پڑی ہے جس پر سائن ہو کر اصل ورثان کو ملکیتی پراپرٹی حوالے کرنا رہ گیا ہے جو 10 ماہ سے مسلسل ٹال مٹول کر رہے ہیں تاکہ اس پراپرٹی سے اپنے عہدے کے مطابق اپنا بھاری حصہ وصول کر سکیں
0 Comments