گجرات کی تحصیل جلالپور جٹاں کے نواحی گاؤں کھوکھر کا رہائشی تھا 20 ٹاپ بدمعاشوں میں سرفہرست اور 333 گینگ کے سربراہ امتیازخان کھوکھر المعروف تاجی کھوکھر وفات پا گئے ..........
تاجی کھوکھر انڈر ورلڈ کی دنیا میں دہشت کا نام تھا اور سیاسی سرپرستی تلے اپنے جرائم کی دنیا آباد کیے ہوے تھا پچھلے دو سالوں سے قانون کے زیر عتاب تھا
اسلحے اور غنڈہ گردی کے زور پر چھینی گئ ہزاروں ایکڑ اراضی ،اشتہاریوں کی پناہ گاہیں، فارم ہاؤسز,اسلحے کے انبار,تنخواہ یافتہ غنڈے,وہ شیر جو وہ لوگوں کو سزائیں دینے کے لیئے پال رکھے تھے وہ بدمعاشی کا جاہ و جلال سب کچھ یہیں رہ گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ ان سب قاتلوں، ڈاکوؤں، قبضہ مافیا اور ان کے سرپرستوں کے لیے سبق ہے جو یہاں فرعون بنے بیٹھے ہیں ، اور اپنے آپ کو بڑا تیس مار خاں سمجھتے ہیں یاد رکھیں ایک دن ہم سب نے چلے جانا ہے اور اللہ تعالی کو جواب دینا ہے- اللہ تعالی تاجی کھوکھر کی مغفرت فرمائے .......
0 Comments