اسامہ قتل کیس ، چیف کمشنر نے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی ، خفیہ ایجنسیوں کے نمائندے بھی شامل
لاہور (سٹی نیوز جلالپوربھٹیاں )اسلام آباد کے سیکٹر جی ٹین میں اے ٹی ایس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان اسامہ کے قتل کی جانچ پڑتال اور تحقیقات کیلئے چیف کمشنر نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی ، ایم آئی اور آئی بی کا ایک ایک نمائندہ شامل کیا گیاہے جبکہ اس کے علاوہ ڈی ایس پی رمنا، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن اور ایس ایچ او رمنا جے آئی ٹی میں شامل ہیں ۔جے آئی ٹی انسداد دہشتگردی ایکٹ کے سیکشن 19 کے تحت چیف کمشنر نے تشکیل دی ، ٹیم جلد از جلد اپنی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گی
0 Comments