Ticker

6/recent/ticker-posts

اداکارہ و ماڈل شین نے کسی کا دل جیتنے کا ’نسخہ‘ بتادیا



 

لاہور(سٹی نیوز جلالپوربھٹیاں) اداکارہ و ماڈل شین نے کہا ہے کہ خوش کلامی سے ہی کسی دوسرے فرد کا دل جیتا جاسکتا ہے ۔ ایک ا نٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عزت اورذلت خدا کے اختیار میں ہیں جس کو چاہتا ہے شہرت کی بلندیوں تک پہنچادیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے گمنامیوں کے اندھیروں میں دھکیل دیتاہے ۔



انہوں نے کہا کہ حسدسے سخت نفرت ہے ۔میں ہمیشہ یہی کہتی ہوں کہ آپ اپنے ساتھیوں کی کامیابیوں سے خوش ہوکر دیکھیں آپ کو خود بخود دلی تسکین ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ خدا نے مجھے خوبصورت شکل و صورت کے ساتھ ایک خوبصورت دل بھی دیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments