لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ فیصلہ کن لانگ مارچ کے بعد استعفوں کا فیصلہ کریں گے، پیپلز پارٹی نے دلیل کے ساتھ موقف پیش کیا، پی ڈی ایم نااہل حکمرانوں سے نجات دلائے گی۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثںاء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 3 ماہ اپوزیشن کے جلسوں پر توجہ دینے کے سوا کچھ نہیں کیا، منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرلیں ملنا کچھ بھی نہیں، نااہل ٹولے کو اتار کر ملک و قوم کی جان چھڑائی جائے گی، استعفوں پر پیپلز پارٹی نے حالات کے مطابق مؤقف دیا، جس روز اپوزیشن کا اجلاس ہو، سارا دن ترجمانوں کی فوج نظر آتی ہے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نااہل حکومت سے عوام کو نجات دلائے گی، انتقامی کارروائیوں کے سامنے عدلیہ کو دیوار بننا چاہیئے، حکومتی انتقام دن بدن بڑھتا جا رہا ہے، پی ڈی ایم اجلاس یکم فروری کو ہوگا، یکم فروری کو فیصلہ ہوگا پڑاؤ اسلام آباد میں ڈالا جائے یا راولپنڈی۔
انہوں نے کہا کہ سی سی پی او لاہور سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں، پولیس افسران ان لوگوں کے ملازم بننے کے بجائے فرض ادا کریں، پولیس افسران ان لوگوں کی ذاتی خواہشات کی بھینٹ نہ چڑھیں۔
0 Comments