Ticker

6/recent/ticker-posts

سٹیج اداکارہ حرا ملک مبینہ طورپر اغواء

 




لاہور(کرائم رپورٹر)سٹیج اداکارہ حرا ملک کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا، والدہ نے کہا ہے کہ حرا تین روز ہوئے گھر سے غائب ہے، پولیس کوئی قانونی کارروائی نہیں کررہی، اعلیٰ حکام سے اپیل کرتی ہوں کہ بیٹی کو بازیاب کرایا جائے۔

روزنامہ پاکستان کے مطابق سٹیج اداکارہ عائشہ المعروف حرا ملک کی والدہ نسیم بیگم نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی بیٹی دو سال سے مختلف شہروں میں سٹیج ڈرامے کررہی ہے، تین روز قبل وہ اپنی رہائش گاہ مدینہ کالونی سے غائب ہے۔


سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری


نسیم بیگم نے کہا کہ وہ شوگر کی مریضہ ہیں،دوائی لینے گھر سے گئیں، واپس آئیں تو حرا گھر پر نہیں تھی۔تھانہ فیکٹری ایریا میں رپورٹ بھی درج کروائی لیکن پولیس کوئی قانونی کارروائی نہیں کررہی۔ نسیم بیگم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کی بیٹی کو بازیاب کرایا جائے


Post a Comment

0 Comments