پنڈی بھٹیاں کے نواحی علاقہ ٹھٹہ خیرومٹمل میں دشمنی دوستی میں بدل گئی
تفصیلات کے مطابق/ سہیل حسن بھٹی
پنڈی بھٹیاں کے نواحی علاقہ خیرومٹمل میں دشمنی دوستی میں بدل گئی ٹھٹہ خیرومٹمل میں دو سال پہلے ایک قتل ہوا تھا جس میں عمردراز گروپ مدعی اور آصف ڈوگر گروہ مجرم تھا۔سید بگے شاہ سید مصدق شاہ اور باقی معزز احباب کی کوشش سے دونوں گروہ کی صلح قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر سید بگے شاہ کے ڈیرے میں ہوئی ۔صلح کے دوران میاں عون انتصار بھٹی صاحبزادہ ایم پی اے, تحصیل رپوٹر آواز نیوز گروپ سہیل حسن بھٹی,سید بگے شاہ سید مصدق شاہ نور زمان اور باقی سیاسی و سماجی شخصیات مجود تھیں۔
دونوں گروہ نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر تمام عداوتوں کو ختم کیا۔اور آئندہ دشمنی کو دوستی کے رنگ میں رنگنے کا عتراف کیا۔تمام معززین کے روبرو قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر دونوں گروہ نے کہا کہ ہم آئندہ آپس میں کسی قسم کی انا نہیں رکھیں گے۔سید مصدق شاہ اور باقی موجود معزز لوگوں نے کہا کہ ہمارا فرض تھا آپ کے درمیان صلح کروا دی اگر آئندہ آپ میں سے کوئی قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر صلح کرنے کے باوجود بھی کوئی ایسا فعل سرانجام دیتا ہے کہ جس سے دوسرے گروہ کو ٹھیس پہنچے تو اس کی دنیا اور آخرت بگڑ جاۓ گی۔دونوں گروہ نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر تسلم کیا کہ آئندہ بھائی چارہ کو قائم کریں گے۔صلح کے بعد دونوں گروہ ایک دوسرے کے گلے بھی ملے
0 Comments