اسلام آباد(سٹی نیوز جلالپوربھٹیاں)صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کاشف مرزا نے کہاہے کہ 11 جنوری تک کلاسیں شروع ہو جائیں گی،87 فیصد والدین بھی کہہ رہے ہیں تعلیمی ادارے کھول دو۔نجی ٹی وی 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کاشف مرزا نے کہاکہ ایک بھی ملک ایسا نہیں جس نے تعلیم پر مکمل لاک ڈاﺅن کیاہو، پاکستان میں سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کی روایت نہیں ،حکومتی پالیسیاں تعلیم دشمن ہیں ،پورا پاکستان کھلا ہے اور نہیں کھلے تو وہ تعلیمی ادارے ہیں ،بچے پارکس، مالز اور شادی ہالز ہر جگہ موجود ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ارباب اختیار کورونا پھیلانے کے ذمے دار ہیں ،حکومت اور اپوزیشن کے جلسے جلسوس ہو رہے ہیں ، کورونا ان لوگوں کی مہربانی سے پھیلااور پھیلایا گیا ہے۔
0 Comments