Ticker

6/recent/ticker-posts

پاکستان میں کورونا کے ایک ہزار895 کیسز رپورٹ، مزید39 اموات ریکارڈ


 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 39 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہزار 350 تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 42 ہزار 457 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 35 ہزار 722 زیرعلاج ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 124 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 611، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 675، اسلام آباد میں 428، گلگت بلتستان میں 101، بلوچستان میں 185 اور ا?زاد کشمیر میں 226 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 38 ہزار 263، خیبر پختونخوا میں 59 ہزار 484، سندھ میں 2 لاکھ 18 ہزار 597، پنجاب میں ایک لاکھ 40 ہزار 714، بلوچستان میں 18 ہزار 247، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 357 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 867 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح 5.92 فیصد ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ 13.84 فیصد ہے۔حیدرآباد میں شرح8.79 فیصد، سوات 7.89، آزاد جموں کشمیر2.14، بلوچستان 4.95،اسلام ا?باد3.98، خیبرپختونخوا5.87، پنجاب4.44 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 8.40 فیصد ہے۔

Post a Comment

0 Comments