سال نو کی پہلی رات سیکڑوں پرندوں کی پراسرار موت، سڑک لاشوں سے بھر گئی
سٹی نیوز جلالپوربھٹیاں 3 جنوری 2021
روم: اٹلی میں سال نو کی آمد کی خوشی میں ہونے والی آتشبازی سے سیکڑوں پرندے ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت روم کے میئر نے 31 دسمبر سے 6 جنوری تک آتشبازی پر پابندی عائد کی مگر سال نو کی آمد پر عوام نے پابندی کو ہوا میں اڑا دیا۔
ایک طرف تو جہاں دنیا بھر میں سال نو کی آمد پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا اور لوگ اُسے دیکھ کر لطف اندوز بھی ہوئے مگر روم میں یہی پٹاخے کئی پرندوں کی جان لینے کا باعث بن گئے۔
انٹرنیٹ پر روم میں واقع ریلوے اسٹیشن کے قریب سڑک کی ویڈیو شیئر ہوئی جس میں سیکڑوں کی تعداد میں مردہ پرندوں کو سڑک پر دیکھا جاسکتا ہے۔
آتشبازی کے نتیجے میں مرنے والے پرندوں پر شہریوں نے غم و غصے کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ذمہ داران کا تعین کر کے انہیں قرار واقعی سزا دے۔
0 Comments