ریاض: (سٹی نیوز جلالپوربھٹیاں) پاکستان میں سوشل میڈیا پر ایک عرب جوڑے کی شادی کی ویڈیو وائرل ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ سعودی ارب پتی خاتون ساہو بنت عبداللہ المحبوب ہیں جبکہ ان کے ساتھ کھڑے شخص اور ان کے دلہا، ان کی رینج روور کے پاکستانی ڈرائیور ہیں۔ یہ خبریں جعلی ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ ویڈیو حقیقت میں کہاں کی ہے اور کیا واقعی ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون سعودی ارب پتی کاروباری شخصیت ہیں؟ اور کیا انہوں نے اپنے ذاتی ڈرائیور سے شادی کی ہے جن کا تعلق پاکستان سے ہے؟ لیکن سب سے پہلے ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون جنھیں ساہو بنت عبداللہ المحبوب کا نام دیا جا رہا ہے، ان کے متعلق سامنے آنے والے دعوؤں پر ایک نظر ڈالتے ہیں
فیکٹ چیک: ساہو بنت عبداللہ المحبوب یا یاسمین بنت مشعل السدری ؟
وائرل ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کے متعلق ایک دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان کا نام ساہو بنت عبداللہ المحبوب ہے جو دراصل ایک سعودی ارب پتی کاروباری شخصیت ہیں اور سعودی عرب سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کاروبار کی مالکن ہیں اور ان کی دولت کی مجموعی مالیت 8 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔
کئی سوشل میڈیا ویب سائٹس کے مطابق ساہو بنت عبداللہ المحبوب متعدد رہائشی املاک کے ساتھ ساتھ مدینہ اور مکہ مکرمہ میں کئی ہوٹلوں کی بھی مالکن ہیں اور ان میں سے کئی مقدس مقامات کے قریب واقع ہیں جن سے وہ یومیہ کثیر دولت کماتی ہیں۔ یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ خاتون دوسرے ممالک میں بھی کئی عمارتوں کی مالکن ہیں۔
ہم نے انگریزی اور عربی دونوں زبانوں میں ساہو بنت عبداللہ المحبوب کا نام سرچ کیا، تاہم ان کے حوالے سے اگر کوئی خبر سرچ انجنز میں نظر آئی تو وہ صرف اور صرف مذکورہ وائرل ویڈیو ہی ہے۔ کیا ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کا اصلی نام وہی ہے جس سے انھیں سوشل میڈیا پر پکارا جا رہا ہے؟
24 دسمبر 2020 کو ٹوئٹر پر شئیر کی گئی ویڈیو کے مطابق یہ خاتون کوئی ارب پتی کاروباری شخصیت نہیں بلکہ یاسمین بنت مشعل السدری ہیں
0 Comments