Ticker

6/recent/ticker-posts

*پنڈی بھٹیاں: انتظامیہ نے منافع خوروں کے آگے گھٹنے ٹیک دیے ضلعی انتظامیہ منافع خوروں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور


 

*پنڈی بھٹیاں: ( ثقلین علی سے ) انتظامیہ نے منافع خوروں کے آگے گھٹنے ٹیک دیے ضلعی انتظامیہ منافع خوروں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور،پرائس کنٹرول کمیٹی بے بس ،عوام پریشان ،شہر اور گردونواح میں من مرضی کے ریٹ وصول کیے جارہے ہیں ، شہر بھر میں جنگل کا قانون ہے ،عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ،شہری حلقوں نے کمشنر گوجرانوالہ سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے*


*تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کی ضلعی انتظامیہ کو طاقت ور منافع خوروں نے اپنے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آتی ہے ،پرائس کنٹرول کمیٹی غیر فعال ہو کر رہ گئی ہے ، پنڈی بھٹیاں شہر میں مہنگائی کا مرتکب مافیا اپنے مرضی سے ریٹ وصول کر رہی ہے ، شہر کے تمام بازاروں اور گردونواح کے دیہی علاقوں میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں،ضلعی انتظامیہ عوام کو اشیائے خورونوش جائز نرخوں پر فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ،شہر کے تمام بازاروں میں سبزیاں ،فروٹ و دیگر اشیائے خوردونوش بغیر پرائس کنٹرول کمیٹی کے ریٹس اسٹیکرلگائے دھڑلے سے فروخت کی جا رہی ہیں ،منافع خور عوام کی چمڑی دونوں ہاتھوں سے ادھیڑ رہے ہیں،شہر بھرمیں پانی سے لتھڑا ہوا بکرے کا گوشت 850 روپے سے900روپے فی کلو ،لاغر گائے کا گوشت 350روپے سے450روپے فی کلوفروخت کیا جا رہا ہے اسی طرح دودھ 100 اور دہی 110روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے ،پھلوں اور سبزیوں کے نرخ بھی آسمان کو چھو رہے ہیں ،نانبائی روٹی کی قیمت زیادہ لے کر کم وزن والی روٹی فروخت کر رہے ہیں جس کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہ ہے ،شہریوں نے کمشنر گوجرانوالہ سے اپیل کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ حافظ آباد کو چیک اینڈ بیلنس کیلئے ترجیحی بنیادوں پر خصوصی توجہ دینے کے احکامات صادر فرمائیں تا کہ پنڈی بھٹیاں کی عوام کو روزمرہ کی اشیائے خورد نوش ضلعی انتظامیہ کے مقرر کردہ نرخوں پر دستیاب ہو سکے،*

Post a Comment

0 Comments