جلال پور بھٹیاں:سرکاری اسپتال کے ڈاکٹرز کی غفلت سے ایک اور خاتون جاں بحق ،خاتون کا بیٹا ڈاکٹر کے گھر جاکر منتیں کرتا رہا ،ڈاکٹر اسپتال آ کر علاج کرنے سے انکاری،لواحقین
،خاتون کے لواحقین کا اسپتال میں ڈاکٹرز کے خلاف احتجاج
جلال پور بھٹیاں کے سرکاری اسپتال میں ڈاکٹرز کی غفلت کی وجہ سے ایک اور خاتون جاں بحق ہو گئی پروین بی بی کو پیٹ میں درد کی وجہ سے سرکاری اسپتال لایا گیا اسپتال کے ڈاکٹرز اور عملہ ڈیوٹی پر موجود نہیں تھا خاتون کے بیٹے کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹر کے گھر بھی گیا ڈاکٹر کی ہزاروں منتیں کیں لیکن لیڈی ڈاکٹر ڈیوٹی پر آنا گوارا نہ کیا پروین بی بی علاج معالجہ نہ ہونے کی وجہ سے تڑپتی رہی اور 4گھنٹے بعد زندگی کی بازی ہار گئی خاتون کے لواحقین نے عملہ اور ڈاکٹرز کے خلاف احتجاج کیا اور ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہےمیں آپ کو بتاتا چلوں کہ ایک روزقبل بھی ڈاکٹرز کی غفلت کے باعث ایک نوجوان جاں بحق ہو چکا ہے شہری ڈاکٹرز کے خلاف سراپہ احتجاج ہیں شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور وزیر صحت سے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
0 Comments