#پنڈی_بھٹیاں
آج بارہ بجے تک اسسٹنٹ کمشنر صاحب آفس میں نہیں پہنچ سکے تھے، جب عملے کو پتہ چلا کہ میڈیا کے کچھ لوگ اے سی کے بند آفس کی فوٹیج بنا رہے ہیں تو کسی مہربان نے اے کو کو کال کی کہ فلاں فلاں میڈیا کے دوست آفس آئے ہیں جلدی پہنچ جاؤ،،
ساڈھے بارہ بجے جب اے سی صاحب آفس تشریف لائے تو اور میرے ساتھ ایک اور میڈیا سے وابستہ دوست اے سی آفس دوبارہ گئے تو صاحب تھوڑا سا پریشان اور گھبرا ہوا بھی دیکھائی دیا،
کیونکہ صاحب کو بہت سے سوالات کا جواب دینا تھا،،،۔
صاحب نے کہا کہ رکو بھائی جان میں ابھی آیا،،
صاحب گئے پھر موڑ کر واپس نہ آئے
پہلی مرتبہ جب آفس گئے تو
جب عملے سے پوچھ گیا تو جواب کچھ یوں ملا،
کسی نے کہا کہ صاحب لوگ ہیں مرضی کے مالک ہیں جب چاہیں آ جائیں کوئی ٹاہم ٹیبل ہی صاحب کے آفس آنے کا،تو کسی نے کہا کہ صاحب فیلڈ میں ہیں،،عوام کا ردعمل یہ تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر ہم بارہ بجے اور ایک بجے تک صاحب کے آنے کا انتظار کرتے ہیں صاحب لوگ مرضی کے مالک ہیں،،
عوام میں غم و غصہ بھی دیکھنے کو ملا،عوام کا یہ بھی کہنا تھا کہ گھر کا کام کاج چھوڑ کر دور دور سے آتے ہیں،لیکن صاحب لوگ دفتر میں ملتے ہی نہیں ہیں، عوام کا کمیشنر گوجرنوالہ سے ایسے آفیسر کو ریسٹ اور کسی ایماندار آفیسر کو تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے
شہر بھر میں صفائی کی ابتر صورتحال،
مافیا بے لگام،،
حقائق جان کر جیو
ہمارا کام حقائق سے آگاہ کرنا ہے
*میں صحافی ہوں*...........!!
*میں آپ کو باخبر رکھتا ہوں چاہے مجھے اس کی کتنی ہی قیمت کیوں نہ چُکانی پڑے*
*میں راتوں کو اٹھ جاتا ہوں چاہے گرمی ہو یا سردی، مجھے اس کی پرواہ نہیں ہوتی*
*میں دھماکوں اور جنگوں میں کھڑا ہوتا ہوں اور تاریخ غلط ہونے نہیں دیتا.*
*میری عید، رمضان، 14 اگست 6 ستمبر یا دیگر کسی تہوار پر کوئی چھٹی نہیں ہوتی۔*
*میرا TV چینل، میرا اخبار، میری فیسبوک آءڈی کبھی بند نہیں ہوتے۔*
*میرا موبائل فون کبھی بند نہیں ملے گا۔میں زخمی بھی ہوجاوں تب بھی میرے ہاتھ کی انگلی کیمرے کے بٹن سے ہٹتی نہیں۔*
*میرے دفتر کے کوئی خاص اوقات نہیں، ہر وقت کھلا رہتا ہے.*
*مجھے آپ کسی بھی وقت فون کر سکتے ہیں،*
*سویا ہوا جگا سکتے ہیں۔*
*بارش ہو طوفان آئے یا آندھی، حالات خراب ہوں تو لوگ گھروں کو لوٹ جاتے ہیں مگر میں دفتر کی جانب گامزن ہوتا ہوں-*
*کہیں پر مجھے تنخواہ نہیں ملتی اور کہیں میرے پیشہ وروں کو جو ملتی بھی ہے تو کیا ملتی ہے۔*
*مجھے کہنا آسان ہے کہہ دیتے ہیں*
*میں سن لیتا ہوں لیکن میں عوام کے حقوق کا محافظ ہوں-*
*یہ میرا انتخاب ہے اور مجھے اپنے اس انتخابِ "صحافت" پر فخر افظ آباد*
0 Comments