Ticker

6/recent/ticker-posts

خاتون نے بچے سمیت چھٹی منزل سے چھلانگ لگا دی، علاقہ مکینوں کی حاضر دماغی سے دونوں محفوظ رہے


خاتون نے بچے سمیت چھٹی منزل سے چھلانگ لگا دی، علاقہ مکینوں کی حاضر دماغی سے دونوں محفوظ رہے

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں خاتون نے بچے کو چھٹی منزل سے نیچے پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی، علاقہ مکینوں کی حاضر دماغی سے ماں اور بچہ دونوں محفوظ رہے۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گیلانی سٹیشن کے قریب پلازہ میں رہائش پذیر خاتون خودکشی کے لیے اپنے بیٹے کے ساتھ چھٹی منزل پر چڑھ گئیں، علاقہ مکینوں نے کافی دیر خاتون کو سمجھایا تاہم انہوں نے کسی کی بات نہ مانی, خاتون سے مذاکرات کے دوران علاقہ مکینوں نے سڑک پر کھڑی گاڑیوں پر چڑھائے گئے کپڑوں کو جوڑ کر ایک جھولی بنائی اور زمین پر گدے رکھ دیئے۔

خاتون نے پہلے بچے کو نیچے پھینکا اور پھر خود بھی چھٹی منزل سے کود گئیں لیکن عمارت کے قریب سے گزرنے والے تاروں میں پھنسنے کی وجہ سے وہ براہ راست نیچے نہیں گریں تاہم دونوں کو تشویشناک حالت میں قریبی نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والی مریم نامی بیوہ خاتون کرائے کے گھر میں رہتی ہیں۔ خاتون کو نشے کی عادت چھڑانے کے لیے کمرے میں بند کیا گیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments