Ticker

6/recent/ticker-posts

اب پراپرٹی خریدنے یا بیچنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں، ایف بی آر سب پر نظر رکھے گا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے 20لاکھ سے زائد مالیت کی پراپرٹی خریدنے یا فروخت کرنے والوں کورپورٹ کرنے کا پابند کر دیا۔

پاکستان ٹوڈے کے مطابق ایف بی آر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کی ہدایات پر پورا اترنے کے لیے پراپرٹی کے 20لاکھ یا ا س سے زائد مالیت کے سودوں کی ایف بی آر کو رپورٹ کرنا لازمی ہے۔یہ پابندی صرف ان سودوں کے لیے ہے جن میں ادائیگی کیش کی صورت میں کی جائے۔ جن سودوں میں ادائیگی بینک ٹرانزیکشن کے ذریعے ہو، انہیں ایف بی آر کو رپورٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ ایف بی آر کے مطابق اس اقدام کا مقصد منی لانڈرنگ کو روکنا اور ایف اے ٹی ایف کی ہدایات پر پورا اترنا ہے۔ 


Post a Comment

0 Comments