Ticker

6/recent/ticker-posts

چک چھٹہ کے قریب ڈمپر اور ٹیوٹا میں خوفناک تصادم ایک مسافر جانبحق متعدد افراد زخمی.



 

حافظ آباد چک چھٹہ کے قریب ڈمپر اور ٹیوٹا میں خوفناک تصادم ایک   مسافر جانبحق متعدد افراد زخمی. 


حافظ آباد(سٹی نیوز جلالپوربھٹیاں)چک چھٹہ کے قریب خونی ڈمپر اور مسافر وین کے درمیان خوفناک تصادم جس کے نتیجہ میں ایک مسافر جانبحق جبکہ متعدد مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ زخمیوں کی طبعی امداد کے بعد زخمیوں کو ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے گوجرانوالہ سے لیکر پنڈی بھٹیاں سرگودھا،لاہور سرگودھا پر آئے روز خونی ڈمپروں سے کسی نہ کسی کے گھر کا چراغ گل ہوجاتا ہے خونی ڈمپر اب تک کئی سو افراد کی جان لے چکے ہیں بے تحاشا لوڈ ہونے کی وجہ اور منشیات استعمال کرکے ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیوروں کی غفلت سے اب تک کئی سو افراد کو کچل چکے ہیں ان ڈمپروں کی اوورلوڈنگ کو روکنے کے لیے سخت ترین اقدامات کرنے کی ضرورت ہے زرائع کے مطابق آرٹی سیکرٹری کی مبینہ ملی بھگت سے یہ خطرناک قاتل ڈمپر روڈوں کو تباہ کرنے کے ساتھ کئی سو گھروں کے چراغ گل کر چکے ہیں میڈیا کی بارہا توجہ دلانے کے باوجود ان ڈمپروں کے خلاف کاروائی سے آرٹی سیکرٹری، ٹریفک پولیس گریزاں ہیں.

Post a Comment

0 Comments