Ticker

6/recent/ticker-posts

پولیس کے ہاتھوں طالب علم کا قتل وحشانہ عمل ہے

 


جلال پور بھٹیاں, ضلعی صدر مسلم لیگ ن چوھدری محمد بخش تارڑ اسلام آباد پولیس اہلکاروں کی فاٸرنگ سے جاں بحق ہونے والے طالب علم کی بخشش کے لیے دعا اور پولیس کے وحشانہ عمل کی بھرپور مذمت کرتا ہوں/ محمد بخش تارڑ


اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں طالب علم کا قتل وحشانہ عمل ہے,سونامی حکومت انسانی حقوق پامال کررہی ہے, اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں طالب علم  کے قتل کی جتنی مذمت کی جاے کم ہے

ضلعی صدر مسلم لیگ ن حافظ آباد چوہدری محمد بخش تارڑ نے کہا کہ پولیس گردی سے کتنے نوجوان قتل ہونگے پولیس ریفامز کی بات کرنے والے پولیس کو اپنے ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ ساہیوال کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا ہوتا تو اسلام آباد میں دوبارہ درد ناک سانحہ پیش نہ آتا مطالبہ کرتا ہوں کہ اس سانحہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزاٸیں دی جاٸیں اور اسامہ کے والدین کو انصاف فراہم کیا جاے

Post a Comment

0 Comments