پنڈی بھٹیاں و گردونواح میں مہنگائی کا جن بے قابو، دوکاندار من مرضی کے ریٹ وصول کرنے لگےعوام پریشانی میں مبتلا
دودھ، دہی گھی، چینی، کی قیمتیں آسمان پر، خوردونوش اشیاء عوام کی پہنچ سے دور پرائس کنٹرول کمیٹیاں بے بس
پنڈی بھٹیاں : (ثقلین علی سے ) تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں دودھ دہی ،گھی، اور چینی، کی قمیتیں آسمان پر پہنچ گئیں، شہر میں درجہ سوم گھی 250، چینی 95 سے 100 روپے فی کلو۔ دودھ 100 روپے لٹر اور دہی 110 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے گراں فروشوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے کے برابر ہے اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں بے بس دکھائی دیتی ہیں۔ آبادی میں اضافے کے ساتھ ہی دودھ اور دہی کی مانگ بھی بڑھ رہی ہے، پنڈی بھٹیاں کے رہائشیوں کے لئے خالص دودھ کا حصول ناممکن ہو گیا۔ جو مل رہا ہے وہ ملاوٹ شدہ ہے اورمہنگا بھی، حال ہی میں دودھ کی قمیت 20روپے اور دہی میں 30 روپے اضافہ کیا گیا ہے لیکن پوچھنے والا کوئی نہیں، صارفین اور دودھ فروش دونوں ہی مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں۔، اضافی دودھ دہی کی ضرورت سمگل شدہ ملک پاوڈر سے پوری کی جا رہی ہے۔پرائس کنٹرول کمیٹیاں مہنگائی کے جن کو قابو کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہیں جن کے ممبران کا کہنا ہے کہ گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرنا انتظامیہ کا کام ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق دودھ فی لٹر دودھ 80 روپے اور دہی فی کلو 90 روپے فی کلو مقرر ہے۔جبکہ دودھ 100 روپے لٹر اور دہی 110 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ دیہاڑی دار طبقہ فاقوں پر مجبور، آسمان سے باتیں کرنے والی مہنگائی نے غریب طبقہ کی زندگی اجیرن بنا دی،انتظامیہ کی غفلت اور لاپر واہی کی وجہ سے اشیاء خورد نوشوں کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہے اور غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئی عوامی و سماجی حلقوں نے کمشنر گوجرانوالہ اور ڈی سی او حافظ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ منہ مانگے دام وصول کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت کارووائی کی جائے تاکہ اشیاء خوردنوشوں غریب آدمی بھی آسانی سے خرید سکے۔
0 Comments