اسلام آباد(سٹی نیوز جلالپوربھٹیاں)پاکستان مسلم لیگ ن کےرہنماسینیٹر سرداریعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کو مذاق نہ بنایا جائے،عوام کی رائے کو اہمیت دے کر ہی جمہوریت کو مضبوط کیا جاسکتا ہے،ملک میں آئین موجود لیکن اس پر عمل نہیں ہو رہا ، آئین کو ردی کی ٹوکری کی نذر کر دیا گیا ہے،تمام جمہوری ادارے آپس میں دست و گریبان اورکسی بھی ادارے کی سمت درست نہیں جس سے ملک کی جڑیں کمزور ہو رہی ہیں،پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی تحریک اداروں کی مضبوطی کے لئے ہے،فروری کے مہینہ حکومت کے لئے بھاری ثابت ہو گا ۔
نااہل حکومت نوازشریف کے پروجیکٹس پرتختیاں لگا رہی ہے، مریم اورنگزیب
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نےکہا کہ آئین شکنی کرنے والے کو آئین کے تحت کبھی سزا نہیں دی گئی ،عوامی وزیر اعظم کو ہمیشہ تختہ دار یا پھر جلا وطن کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کا سب سے بڑا مقصد جمہوری اداروں میں بے جا مداخلت کو روکنا ہے تاکہ ملک میں تمام ادارے آئین کے تحت اپنا کردار ادا کریں، اس عمل سے ملک سیاسی طور پرمستحکم اور معاشی و سماجی طور پر خوشحالی کے جانب بڑھ سکتا ہے، آج ہمارے ہمسایہ ممالک چین، بنگلہ دیش، بھارت اورایران آئین پر عمل اور اداروں کی مداخلت نہ کرنے کی وجہ سے ہم سے کئی گناء ترقی کرچکے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ پی ڈی ایم اسمبلیوں سے مستعفی ضرور ہو گی اور لانگ مارچ بھی کریگی لیکن ہم وقت کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے اپنے تمام فیصلے سربراہی اجلاس میں کرتے ہیں، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا وقت آگیا ہے ،اکتیس جنوری تک حکومت مستعفی ہو جائے تو اسی میں حکومت کی خیر ہے ورنہ فروری کا مہینہ حکومت کیلئے انتہائی بھاری ثابت ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ملک بھر سے تمام استعفے نائب صدر مریم نواز شریف کے پاس جمع ہوچکے ہیں ، لانگ مارچ پنڈی جائے گا یا اسلام آباد؟اس کا فیصلہ اکتیس جنوری کے بعد کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ مفتی کفایت اللہ کے گھر پر کے پی پولیس کے بلا جواز چھاپے کی مذمت کرتا ہوں، اُنہوں نے کوئی غیر قانونی عمل نہیں کیا ،آئین کی بالادستی کی بات کو انکے لئے جرم بنا دیا گیا ہے ،بے وقوف ہوگا جو کہ اپنے پاک فوج کے خلاف بات کریگا ہمارے مسلح افواج نے ملک اور قوم کیلئے بے پناء قربانیاں دی ہیں جسکو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا ،ہم ہر آزمائش کی گھڑی میں فوج کے ساتھ کھڑے ہونگے۔
0 Comments