Ticker

6/recent/ticker-posts

حافظ آباد شہر بھر کا سیوریج کا نظام دھرم بھرم گلیوں میں گڑر ابلنے لگے



 

حافظ آباد(سٹی نیوز جلالپوربھٹیاں) شہر بھر کا سیوریج کا نظام دھرم بھرم گلیوں میں گڑر ابلنے لگے عوام گھروں میں محصور گلیوں چوکوں میں گندگی کے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر میونسپل کارپوریشن کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے


تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں سیوریج کا گندہ نظام اور شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا ہے گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والے تعفن سے مہلک بیماریاں جنم لے رہیں ہے گلی محلوں روڑوں پر کئی کئی ہفتے سے سیوریج کا نظام بہت خراب ہے گڑر گندگی ابل رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے نکلنے سے قاصر ہیں محلہ اسلا م پورہ قتل گڑھا جلالپور روڑ قتل گڑھا چوک گوشت کی دوکانوں کے سامنے گڑر گندگی ابل رہے ہیں شہریوں کو انے جانے اور خریدو فروخت کرنے میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اہل علاقہ نے متعدد بار ڈی سی او حافظ آباد کو درخواست گزار بھی کی میونسپل کارپوریشن کے چکر بھی لگائے کوئی سنوائی نا ہو نا انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے عوام کا کہنا ہے کہ اگر کوئی میونسپل کارپوریشن کا عملہ منت سماجت کے بعد آبھی جاتا ہے تو بغیر نزرانے کے کام ہی نہیں کرتا ان کا کہنا ہے کہ یہ سب بڑے افسران کی ملی مگت سے ہوتا ہے اہل علاقہ شدید پریشان ہے ان کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کمشنر گوجرنوالہ ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سے اپیل کی ہے خدارہ ہم. بھی انسان ہیں ہم پر رحم کیا جائے اور سیوریج اور صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے

Post a Comment

0 Comments