Ticker

6/recent/ticker-posts

جلال پور بھٹیاں: ٹیوٹا ہائی لیکس کو حادثہ حادثہ موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے

 


جلال پور بھٹیاں: ٹیوٹا ہائی لیکس کو حادثہ حادثہ موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پیش آیا ریسکیو 1122کی ٹیم جائے حادثہ پر فوری پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا ہائی لیکس نمبری6588GAL سواریوں سے بھری حافظ آباد سے سرگودھا جارہی تھی کہ پیلو سٹاپ کے نزدیک سامنے آنے والے موٹرسائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے گاڑی سلیپ ہو کر روڑ سے نیچے اتر گئی اور سامنے کیکر کے درخت سے ٹکرا گئی جس سے گاڑی میں سوار افراد شدید زخمی ہو گے زخمیوں میں کامران رسول ولد غلام رسول سکنہ سرگودھا، انعم کامران زوجہ کامران، فرحت زوجہ شاہد محمود بٹ سکنہ سرگودھا، رخسانہ یاسمین زوجہ نصراللہ بٹ سکنہ سرگودھا شدید زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد دے کر ٹراما سینٹر حافظ آباد منتقل کر دیا جبکہ باقی سواریوں کو ان کے مکمل سامان کے ساتھ ان کے مقام پر پہنچانے کے لیے دوسری گاڑیوں میں بٹھا دیا گیا تا حال کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ٹیوٹا ہائی لیکس کا ڈرائیور محمد اکبر ولد محمد صادق سر میں چوٹ لگنے سے زخمی ہوا پولیس موقع پر پہنچ گئی تاحال کوئی قانونی کاروائی نہیں کی گئی









Post a Comment

0 Comments