میں صحافی ہوں
میں آپ کو باخبر رکھتا ہوں چاہے مجھے اس کی کتنی ہی قیمت کیوں نہ چُکانی پڑے
۔میں راتوں کو اٹھ جاتا ہوں چاہے گرمی ہو یا سردی، مجھے اس کی پرواہ نہیں ہوتی
۔میں دھماکوں اور جنگوں میں کھڑا ہوتا ہوں اور تاریخ غلط ہونے نہیں دیتا.
میری عید، رمضان، 14 اگست 6 ستمبر یا دیگر کسی تہوار پر کوئی چھٹی نہیں ہوتی۔
میرا TV چینل، میرا اخبار، میرا ریڈیو، میری ویب سائٹ کبھی بند نہیں ہوتے۔
میرا موبائل فون کبھی بند نہیں ملے گا۔میں زخمی بھی ہوجاوں تب بھی میرے ہاتھ کی انگلی کیمرے کے بٹن سے ہٹتی نہیں۔
میرے دفتر کے کوئی خاص اوقات نہیں، ہر وقت کھلا رہتا ہے.
مجھے آپ کسی بھی وقت فون کر سکتے ہیں،
سویا ہوا جگا سکتے ہیں۔
بارش ہو طوفان آئے یا آندھی، حالات خراب ہوں تو لوگ گھروں کو لوٹ جاتے ہیں مگر میں دفتر کی جانب گامزن ہوتا ہوں-
کہیں پر مجھے تنخواہ نہیں ملتی اور کہیں میرے پیشہ وروں کو جو ملتی بھی ہے تو کیا ملتی ہے۔
*مجھے کہنا آسان ہے کہہ دیتے ہیں*
میں سن لیتا ہوں لیکن میں عوام کے حقوق کا محافظ ہوں-
*یہ میرا انتخاب ہے اور مجھے اپنے اس انتخابِ "صحافت" پر فخر ہے*۔
کبھی کبھی میں حق و سچ کا آئینہ دکھانے پر مقدمات اور موت کے منہ میں بھی دھکیل دیا جاتا ہوں 😓
*لیکن میں ورکنگ جرنلسٹ ہمہ وقت فیلڈ میں ہوں*۔
کیونکہ...........
*میں اپنے علاقہ کی عوام کی آواز ہوں*
*میں صحافی ہوں*۔۔!!
0 Comments