Ticker

6/recent/ticker-posts

2سال 9 ماہ سے جیل میں قید احد چیمہ کی ضمانت کا کیا ہوا؟ عدالت سے اہم خبر آگئی



اسلام آباد(سٹی نیوز جلالپوربھٹیاں)سپریم کورٹ میں احد چیمہ ضمانت کیس کی سماعت وکیل کی عدم موجودگی کے باعث آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی گئی ۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ ضمانت کیس کی سماعت ہوئی،معاون وکیل نے کہاکہ امجد پرویز کی طبیعت ناساز ہے ،کورونا رپورٹ ابھی نہیں آئی،جسٹس عمر عطابندیال نے وکیل سے استفسار کیاکہ ملزم کتنے عرصے سے جیل میں ہے؟،وکیل اعظم نذیر تارڑ نے عدالت کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ احد چیمہ 2سال نو ماہ سے جیل میں ہے۔جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس کیس کا ریکارڈ دیکھنا چاہتے ہیں،دیکھنا ہے کن مقدمات میں ملزمان کو حراست میں رکھنا ضروری ہے؟،مقدمے میں 150 گواہان ہیں ابتک صرف 40 کے بیان ریکارڈ ہوئے ہیں،معاون وکیل نے کہاکہ نیب نے ضمنی ریفرنس دائر کرکے مزید مواد اور گواہ شامل کر لئے ہیں ۔عدالت نے احد چیمہ ضمانت کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

 

Post a Comment

0 Comments