*جلالپور بھٹیاں پریس کلب یونین آف جرنلسٹس کی نو منتخب کابینہ برائے سال2021 کی تقریب حلف برداری کا جمخانہ جلالپوربھٹیاں میں انعقاد کیا گیا۔ شاندار تقریب حلف برداری*
*سرپرست اعلیٰ جلالپور بھٹیاں پریس کلب میاں قادر بخش بھٹی کے ساتھ کابینہ میں ذوالفقار اکبر رانا نے بطور چیئرمین،شیخ شاہد عمران نے بطور صدر ، محمد منیر تبسم نے بطور جنرل سیکرٹری ، عزیزالرحمن نے بطور سینئر وائس چیئرمین ، محمد کلیم خاں اور مدثرحسین نے بطور وائس چیئرمین، محمد شازب علی نے بطور پریس سیکرٹری، حاجی الفت نے بطور فنانس سیکرٹری اور ڈاکٹر محمد عارف نے بطور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری.چوہدری باور شیر کانجو نے بطور سوشل میڈیا سیکرٹری. فصیح الدین صدیقی نے بطور آفس سیکرٹری کے فرائض سرانجام دینے کا حلف اٹھایا۔تمام نو منتخب عہدہ داران سے تقریب کے مہمان گرامی حضرت پیر سید محمد عثمان شاہ صاحب نوری نے حلف لیا۔سال 2020 میں اچھی کارکردگی پیش کرنے والے صحافیوں اور کابینہ ارکان میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ حاجی میاں شاہدحسین بھٹی سابقہ ایم این اے میاں عزم انصر بھٹی میاں زاہد حسین بھٹی. ADCRحافظ آبادمیاں غضنفر عباس بھٹی میاں محمد بخش تارڑ ضلعی صدر مسلم لیگ ن میاں سکندر حیات بھٹی فیصل جہانگیر ایکسین واپڈا ایس ایچ او جلالپوربھٹیاں محمد سلیم ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں عرفان الحق سلہری ایس ایچ او پنڈی بھٹیاں سید عروج عباس شاہ ایس ایچ او سکیھکی محمد عمر فاروق سابق سی آئی اے چارج احد حسین تارڑ اے ایس آئی مشتاق حسین نون جی سیون گروپ چوہدری زبیر آرائیں حاجی اظہر اختر آرائیں سٹی صدر پاکستان تحریک انصاف شیخ سرفراز حسین کے ساتھ ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد کے عہدہ داران اور سینئر صحافیوں سمیت علاقہ بھر سے اہم سیاسی سماجی کاروباری اور حکومتی شخصیات نے شرکت کی اور تنظیم کی نو منتخب کابینہ کو حلف لینے پر مبارک باد پیش کی۔تقریب میں جلالپور بھٹیاں پریس کلب یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے مہمانان گرامی کو پرتکلف عشائیہ پیش کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر *سرپرست اعلی میاں قادر بخش بھٹی نومنتخب چیئرمین ذوالفقار اکبر رانا صدر شیخ شاہد عمران اور جنرل سیکرٹری محمدمنیر تبسم* نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی صحافتی یونین کے ممبران سمیت صحافتی زمہ داریاں پوری کرنےکے عزم کا اظہار کیا۔
0 Comments