Ticker

6/recent/ticker-posts

حافظ آباد تھانہ سٹی حافظ آباد پولیس نے لاوارث ملنے والے 8 سالہ عبدالسمیع کے لواحقین کو تلاش کر کے ان کے حوالے کر دیا۔ بچے کے لواحقین کا ڈی پی او حافظ آباد اور ان کی ٹیم کےلئے بھر پور اظہار تشکر۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی حافظ آباد پولیس نے 6 ماہ قبل ضلع گھوٹکی صوبہ سند ھ سے لاپتہ ہونے والے 8 سالہ عبدالسمیع کو تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کر دیا۔ تھانہ سٹی حافظ آباد پولیس کو کمسن عبدالسمیع سٹی حافظ آباد سے ملا جس کے لواحقین کی تلاش جاری کر دی گئی۔ بچے نے بتایا کہ وہ ضلع گھوٹکی صوبہ سند ھ کا رہائشی ہے اور7 ماہ قبل اپنے گھر سے بھائی کے ہمراہ نکلا اور ٹرین میں بیٹھ کر فیصل آباد آگیاجہاں وہ کسی گھر میں کام کرتا تھا کچھ دن قبل وہ فیصل آباد سے حافظ آباد آگیاتھا۔لاوارث ملنے والے 8 سالہ عبدالسمیع کے لواحقین کو تلاش کیا گیا اور بچے کوان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ بچے کے لواحقین کا کہنا تھا کہ عبدالسمیع 8ماہ قبل گھر سے نکلا اور لا پتہ ہو گیاجس اپنے طور پر کافی تلاش کیا گیا لیکن وہ نہ ملا۔ 10 جنوری 2021 کو حافظ آباد پولیس کی جانب سے کال موصول ہوئی جس پر انہوں نے عبدالسمیع کے ملنے بارے اطلاع دی ۔ عبدالسمیع کے لواحقین نے ڈی پی او حافظ آباد سید حسنین حیدر اور حافظ آباد پولیس کا بھر پور شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔ڈی پی او حافظ آباد سید حسنین حیدر کا کہنا تھاکہ والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کا دھیان رکھیں ۔حافظ آباد تھانہ سٹی حافظ آباد پولیس نے لاوارث ملنے والے 8 سالہ عبدالسمیع کے لواحقین کو تلاش کر کے ان کے حوالے کر دیا


 

حافظ آباد تھانہ سٹی حافظ آباد پولیس نے لاوارث ملنے والے 8 سالہ عبدالسمیع کے لواحقین کو تلاش کر کے ان کے حوالے کر دیا۔ بچے کے لواحقین کا ڈی پی او حافظ آباد اور ان کی ٹیم کےلئے بھر پور اظہار تشکر۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی حافظ آباد پولیس نے 6 ماہ قبل ضلع گھوٹکی صوبہ سند ھ سے لاپتہ ہونے والے 8 سالہ عبدالسمیع کو تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کر دیا۔ تھانہ سٹی حافظ آباد پولیس کو کمسن عبدالسمیع سٹی حافظ آباد سے ملا جس کے لواحقین کی تلاش جاری کر دی گئی۔ بچے نے بتایا کہ وہ ضلع گھوٹکی صوبہ سند ھ کا رہائشی ہے اور7 ماہ قبل اپنے گھر سے بھائی کے ہمراہ نکلا اور ٹرین میں بیٹھ کر فیصل آباد آگیاجہاں وہ کسی گھر میں کام کرتا تھا کچھ دن قبل وہ فیصل آباد سے حافظ آباد آگیاتھا۔لاوارث ملنے والے 8 سالہ عبدالسمیع کے لواحقین کو تلاش کیا گیا اور بچے کوان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ بچے کے لواحقین کا کہنا تھا کہ عبدالسمیع 8ماہ قبل گھر سے نکلا اور لا پتہ ہو گیاجس اپنے طور پر کافی تلاش کیا گیا لیکن وہ نہ ملا۔ 10 جنوری 2021 کو حافظ آباد پولیس کی جانب سے کال موصول ہوئی جس پر انہوں نے عبدالسمیع کے ملنے بارے اطلاع دی ۔ عبدالسمیع کے لواحقین نے ڈی پی او حافظ آباد سید حسنین حیدر اور حافظ آباد پولیس کا بھر پور شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔ڈی پی او حافظ آباد سید حسنین حیدر کا کہنا تھاکہ والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کا دھیان رکھیں ۔

Post a Comment

0 Comments