Ticker

6/recent/ticker-posts

جلال پور بھٹیاں :سرکاری اسپتال ڈسپنسرز کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا،،مریض نے 8گھنٹے اسپتال میں تڑپ تڑپ کر جان دے دی مزید تفصیلات جانئے۔۔۔۔۔


 

جلال پور بھٹیاں :سرکاری اسپتال ڈسپنسرز کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ،نا معلوم افراد کے تشدد پر احمد نامی شخص کو اسپتال لایا گیا،ڈاکٹر کو بار بار کالیں کرنے کےباوجود ڈاکٹر 

اسپتال نہ پہنچا،مریض نے 8گھنٹے اسپتال میں تڑپ تڑپ کر جان دے دی ،ندیم نامی ڈسپنسر میڈیا کو ریکارڈ دینے سے گریزاں


جلال پور بھٹیاں شہر اور گرد ونواح کے تقریبا 100کے قریب دیہات کو طبی سہولیات فراہم کرنے والے واحد اسپتال کو ڈسپنسرز اور سینٹری ورکرز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا نامعلوم افراد نے احمد نامی شخص کو تشدد کر کے ویرانے میں پھینک دیاجس کو اس کے بہن اسپتال لے کر آئی ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود نہیں تھا جسے بار بار کالیں کی گئی کہ مریض کی حالت خراب ہے آپ اسپتال آ کر اس کا علاج معالجہ کریں لیکن ڈاکٹر نے اسپتال آنے کی زحمت گوارہ نہ کی مریض کو ڈسپنرز کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا مریض نے اسپتال میں تڑپ تڑپ جان دے دی اسپتال انتظامیہ نے لاش اس کی بہن کے حوالے کر دیا مرنے والا شخص دو بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے اسپتال انتظامیہ نے ریسکیو کی گاڑی منگوائی لیکن ریسکیو اہلکاروں نے بھی لاش ان کے گھر پہچانے سے معذرت کی ورثاء کا کہنا تھا کہ ہم غریب لوگ ہیں ہمارا اعلی حکام سے مطالبہ ہے کہ ایسے ظالم ڈاکٹرز کو نوکری سے برخاست کیاجائے

Post a Comment

0 Comments