رسول پور تارڑ(عبدالستار کیلانی) رسول پور تارڑ کے رہائشی چوہدری علی رضا تارڑ رات ساڑھے دس بجے اپنی زیر تعمیر رہائش گاہ جلالپور بھٹیاں روڈ نزد وائٹ پیٹل رائس مل سے نکلے رسول پور تارڑ گھر جانے کے لیے اپنے 16 سالہ بیٹے احمد تارڑ کے ساتھ جو کہ بائیک چلا رہا تھا کہ تین نامعلوم افراد مسلح پسٹل نے باپ بیٹا کو گن پوائنٹ پر روک لیا اور سامنے نہر کی طرف لے گئے جہاں پر چوہدری علی رضا تارڑ اور ان کے 16 سالہ بیٹے احمد تارڑ کو درختوں سے باندھ دیا ڈاکو ان کو ڈراتے رہے اور شور کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے رات بارہ ایک بجے کے قریب تینوں ڈاکو چوہدری علی رضا تارڑ اور ان کے سولہ سالہ بیٹے احمد تارڑ کو آم کے درختوں کے ساتھ باندھ کر 45 ہزار روپے نقد دو عدد موبائل فون اور ان کا honda 70 موٹر سائیکل لے اڑے رسول پور تارڑ کے علاقہ میں مسلسل ڈکیتی کی وارداتوں سے خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے وارداتوں ڈکیتیوں کا سلسلہ ہے کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا
0 Comments