حافظ آباد میں ایڈمنسٹریشن کا فقدان مافیاز کی حکومت
گھنٹوں ٹریفک جام پچھلے دس دن سے پورے شہر کا سیوریج سسٹم بند
تاجر تنظیموں کی آڑ میں بنے پریشر گروپوں نے سڑکوں پر قبضہ کر لیا
تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں ایڈمنسٹریشن کا فقدان نظر آرہا ہر طرف مافیاز کی حکومت ہے کارپوریشن کے کرپٹ اہلکاروں کا مافیا، فلیکس مافیا، سرکاری اراضی پر قابض قبضہ مافیا، محکمہ صحت، ایجوکیشن، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس میں کلرک مافیا، ٹریفک پولیس میں بھتہ خور مافیا غرض کے ہر طرف مافیا کا ہی راج ہے رہی سہی کسر کمزور ترین ایڈمنسٹریشن نے پوری کر دی ہے ہے سٹی ایریا میں گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے پچھلے دس دنوں سے شہر کا سیوریج سسٹم بند پڑا ہے جبکہ کارپوریشن کا چیف آفیسر دفتر آنا گوارہ نہیں کرتا ہفتے دس دن بعد کرپٹ اہلکاروں سے حساب کتاب لے کر پھر آبائی گھر چلتا بنتا ہے جبکہ ایڈمنسٹریٹر صاحب کو حافظ آباد کی عوام پہلے ہی" مدثر نزر" کا خطاب دے چکی ہے جنہوں نے اتنا عرصہ گزارنے کے باوجود کوئی قابل ذکر کارنامہ سر انجام نہیں دیا ۔
0 Comments