Ticker

6/recent/ticker-posts

میٹرک پاس ویکسی نیٹر کے مستقبل کے ساتھ حکومت کا کھلواڑ




 

جلالپوربھٹیاں(سٹی نیوز جلالپور بھٹیاں)میٹرک پاس ویکسی نیٹر کے مستقبل کے ساتھ حکومت کا کھلواڑ۔۔


پنجاب کے تقریباً بارہ سو ویکسی نیٹر نے این ٹی ایس پاس کیا اور پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے دیئے گئے اشتہار کے مطابق پورا اُترے اشتہار سے پہلے ویکسی نیٹر اُمید وار کی 4 مہینے کا کورس کروایا اور اس کے بعد 15 دِن کی ریفریش ٹریننگ کروائی مطلب پہلے 4 مہینے ضائع کیے اُس کے بعد 15 دِن ضائع کیے اور اس کے این ٹی ایس کے لیے ٹائم اور پیسہ ضائع کروایا اور اب کہا جا رہا کہ ہم صرف ایف ایس سی پلس ویکسی نیٹر کو رکھیں گے اور میٹرک والوں کو نہیں۔

میٹرک پاس ویکسی نیٹر کے امیدواروں کا کہنا ہے کہ ہمارے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ اگر ہمیں رکھنا نہیں تھا تو پھر ہمیں کورسز کیوں کروائے گئے ہمارا ٹائم ضائع کیا پھر ہمارا این ٹی ایس کیوں لیا گیا ہمارا پیسہ کیوں ضائع کروایا۔

انشاللہ 5 جنوری 2021 پریس کلب لاہور اور سیکٹری ییلتھ آفس کے سامنے میٹرک ویکسینیٹرز کا اپنے حق کے لیے احتجاج ہو گا

ہمارا سوال ہے کہ میٹرک پاس ویکسی نیٹر ڈیلی ویجز کے لیے اہل ہیں تو کنٹریکٹ یا پھر پرمننٹ کے لیے نہ اہل کیوں ہیں ہمارا وزیر اعلی پنجاب اور وزیر اعظم عمران خان اور وزیر صحت یاسمین راشد سے مطالبہ ہے کہ ہمیں انصاف دلایا جائے،


Post a Comment

0 Comments